اہم ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی کالعدم داعش و لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد کوئٹہ میں حساس تنصیبات پر بڑا حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا، کالعدم داعش اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے آب گم کے پہاڑوں میں سی ٹی ڈی بلوچستان نے کالعدم داعش اور لشکر جھنگوی کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر پہاڑوں میں موجود ٹھکانے پر چھاپہ مارا ۔کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں لاپتہ افراد کیس، جوکچھ ملک میں ہورہا ہے ویسا عالمی جنگ میں بھی نہیں ہوا، سندھ ہائیکورٹ

ہلاک دہشتگردوں میں اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان شامل ہیں جبکہ اکرم زہری کا نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل اور سر کی قیمت پچاس لاکھ مقرر تھی۔ ہلاک دہشتگرد کوئٹہ میں حساس تنصیبات پر بڑا حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے تین ساتھی پہاڑوں کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے ایک کلاشنکوف،تین پستول، پانچ کلو بارود، ریموٹ کنٹرول، ڈیٹونیٹرز،2موٹرسائیکلیں اور دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button