ایران

امریکہ عراق میں ایک بار پھر اپنے پاؤں جمانے کی سازش کر رہا ہے، علی شمخانی

شیعیت نیوز: علی شمخانی نے کہا کہ عراق کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گردوں کی منتقلی کے ذریعے امریکہ عراق میں ایک بار پھر اپنے پاؤں جمانے کی سازش کر رہا ہے۔

علی شمخانی نے کہا ہے کہ ہمیں عراقی حکومت سے شہید قاسم سلیمانی قتل کیس میں پیشرفت کی توقع ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سربراہ علی شمخانی نے پیر کے روز ایران کے دورے پرآئے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ہمارے پاس ایسی موثق اطلاعات موجود ہیں کہ امریکہ داعش کی حمایت کررہا ہے۔

عراق کی قومی سلامتی کے سینئر مشیر قاسم محمد جلال الاعرجی نے جو اپنے ایرانی ہم نصب کی باضابطہ دعوت پر ایران آئے ہوئے ہیں، پیر کے روز علی شمخانی کے ساتھ دوجانبہ، علاقائی اورعالمی مسائل کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک ہمارے پیاروں کو بازیاب نہیں کیا جاتا تب تک مزار قائد پر دھرنا ختم نہیں ہو گا، علامہ احمد اقبال رضوی

اس موقع پر علی شمخانی نے علاقے میں عدم استحکام کے عوامل کا ذکر کرتے ہوئے امریکہ کو خطے میں بدامنی کا سب سے بڑا اور منظم ترین عامل قراردیا۔

علی شمخانی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کے بل پر عمل درآمد میں تیزی لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عراقی حکومت کا یہ اقدام علاقے میں پائیدار امن و استحکام کا باعث ہوگا۔

علی شمخانی نے عراق میں داعش کے پھرسے سر ابھارے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایسی موثق اطلاعات ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ داعش دہشت گردوں کو عراق کے مختلف علاقوں میں منتقل کرکے وہاں بدامنی پھیلا کر اپنی موجودگی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

درایں اثنا عراق کی اعلی سیکورٹی کونسل کے سربراہ الاعرجی نے امریکہ اور داعش کے درمیان رابطوں سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت پالیمنٹ کے بل پر عمل درآمد کی پابند ہے اور اس سلسلے میں ان ممالک کے ساتھ کہ جن کے فوجی عراق میں تعینات ہیں، ضروری بات چيت ہورہی ہے، تاکہ غیرملکی فوجیوں کے لئے ٹائم فریم تیار کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button