اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیر زراعت کاظم میثم کی اہم ملاقات، پولیس بھرتی میں بے ضابطگی کا نوٹس

سکردو میں میڈیکل کالج کا قیام پرائم منسٹر پیکج کا حصہ ہے۔سکردو میں میڈیکل کالج پی پی موڈ پر ہوگا اور رواں سال سے ہی اس پر کام شروع ہوگا۔

شیعیت نیوز: رہنما مجلس وحدت مسلمین اور وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید نے وزیر زراعت کاظم میثم کے توجہ دلانے پرحالیہ پولیس بھرتیوں میں سکردو کی پوسٹیں کم کرنے پر نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ جی بی نے سکردو میں پولیس کی تمام خالی پوسٹوں پر میرٹ پر بھرتیوں کے لیے آئی جی پی کو احکامات جاری کردیئے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سکردو میں میڈیکل کالج کا اعلان ہماری حکومت نے کی ہے اور ہماری حکومت ہی قائم کرے گی۔سکردو میں میڈیکل کالج کا قیام پرائم منسٹر پیکج کا حصہ ہے۔سکردو میں میڈیکل کالج پی پی موڈ پر ہوگا اور رواں سال سے ہی اس پر کام شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے نوجوانوں کا ریاستی اداروں کی جبری تحویل میں ہونا عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، اسدعباس نقوی

انہوں نے مزید کہاکہ ماضی کی طرح کسی بھی ریجن یا علاقے کےساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔تمام علاقوں میں وسائل کی تقسیم منصفانہ ہوگی۔تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور انفراسٹریکچر ہماری ترجیحات ہیں۔گمبہ سکردو سب ڈویژن سمیت دیگر انتظامی یونٹس کی اصلاحات پر عملدرآمد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button