اہم ترین خبریںپاکستان

ہمارے نوجوانوں کا ریاستی اداروں کی جبری تحویل میں ہونا عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، اسدعباس نقوی

بعدازاں اسد عباس نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کا ریاستی اداروں کی جبری تحویل میں ہونا عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے دورہ ملتان کے دوران ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور اُن کی عیادت بھی کی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی، سیکرٹری روابط ندیم عباس کاظمی اور ایم ڈبلیو ایم شمالی پنجاب کے رہنما رائے ناصر علی بھی موجود تھے۔

سلیم عباس صدیقی گزشتہ دو ہفتوں سے علیل ہیں اور چند روز قبل اُن کا آپریشن بھی ہوا ہے تاہم اب وہ آہستہ آہستہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔ اسد عباس نقوی نے ملاقات کے دوران اُن کی مکمل صحتیابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدگی کے کیسوں میں اضافہ ریاست پاکستان اور عوام کیلئے تشویشناک ہے، علامہ سبطین سبزواری

بعدازاں اسد عباس نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کا ریاستی اداروں کی جبری تحویل میں ہونا عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ اگر عدالتی نظام پر مقتدر اداروں کو اعتماد ہے تو وہ خفیہ عقوبت خانوں میں رکھے گئے نوجوانوں کو عدالتوں کے سامنے پیش کریں۔ ریاستی اداروں کا ایک دوسرے پر عدم اعتماد سے ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے، اختیارات کی کھینچا تانی ریاست کے وجود کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ ایک آئینی و جمہوری ریاست میں قانون و انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button