مشرق وسطی

بحرین میں سیاسی قیدیوں کے لواحقین کی گرفتاری

شیعیت نیوز: بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرہ کرنے پر سیاسی قیدیوں کے لواحقین کو گرفتار کرلیا ہے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرہ کرنے پر بحرین کے مشہور سیاسی قیدیوں کے لواحقین کو گرفتار کرلیا۔

ان بحرینیوں نے پرامن مظاہرہ کر کے متعدد سیاسی قیدیوں منجملہ محمد الدقاق اور محمد رمضان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جنھیں بحرینی حکومت کی مخالفت کرنے پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے۔

بحرین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ حکومت کی جیل میں قید ایک ممتاز انقلابی مجاہد عباس مال اللہ کی شہادت پر اس شہید کے اہل خانہ اور بحرین کی مظلوم قوم کو تعزیت پیش کی ہے اور جارحانہ اقدامات پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو سخت خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، خطے کے اگلے صدام حسین ہیں، سعودی مخالف رہنما

رپورٹ کے مطابق بحرین کی سنٹرل جو جیل میں عباس مال اللہ کی شہادت کی خبر جو دو روز قبل شائع ہوئی تھی ، اس ملک کے عوام کے لئے ایک بڑا صدمہ ہوا جس کے بعد حزب اختلاف کے گروپ الوفاق نے اس بات پر زور دیا کہ اس جیل کی انتظامیہ کی انھیں اسپتال منتقل کرنے میں غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کی شہادت کی باعث بنی ہے کیوں کہ ان کے جسم میں ٹکڑے تھے جو نکالے نہیں گئے۔

الاخبار نے بحرینی قیدیوں کی سنگین صورتحال کے بارے میں خبر شائع کی اور لکھا ہے کہ اس ملک کے وزیر اعظم سلمان بن حمد ، جنہیں نومبر 2020 میں اس کے والد نے مقرر کیا، بحرین کے ولی عہد کی حیثیت سے اقتدار میں آنے کے بعد مال اللہ پہلے شہید قیدی ہیں۔

بحرین میں سیاسی بحران اور انسانی حقوق کی بے شمار خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے اطلاع دی ہے کہ مال اللہ کی شہادت سے متعلق بحرینی عہدیداروں کے جواز قیدیوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی مخالفین افراد کے اہل خانہ کو قائل نہیں کر سکےہیں۔

اخبار کے مطابق ، بحرینی عہدے دار سیاسی ، قانونی اور اخلاقی طور پر مال اللہ کی شہادت کے ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے ان خطرناک صحت کی صورتحال میں انھیں گرفتار کرکے آزادی سے محروم کردیا۔

بحرین کے انقلابی مجاہد عباس مال اللہ کی ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی بنا پر آل خلیفہ حکومت کی جیل میں شہادت واقع ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام نیز ملک میں عدل و انصاف کی برقراری کے لئے انقلابی تحریک جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button