مقبوضہ فلسطین

یہودی آباد کاروں نے عمر رسیدہ فلسطینی خاتون کو کچل ڈالا

شیعیت نیوز: یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے قریب السموع کے مقام پر ایک عمر رسیدہ خاتون کو کچل کر شہید کردیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے 73 سالہ شفیتہ محمد سلیمان ابو عقیل السیمیا کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی گاڑی کی ٹکرسے زخمی ہوگئی تھی۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل القدس میں انتخابات کے راستے میں رکاوٹ ہے، محمد اشتیہ

دوسری جانب صیہونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 86  یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کےمطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات کو یہودی آباد کاروں، اور صیہونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں  یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 86 یہودی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحری جہاز پر حملے کے بارے میں اسرائیل نے امریکہ کو آ گاہ کر دیا تھا

دریں اثنا ممتاز فلسطینی عالم دین سابق اسیر الشیخ حسین خلیل العواودہ 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے رہنما اور سابق اسیر ہیں اور فلسطین علماء کونسل کے رکن رہے ہیں۔

اکسٹھ سالہ العوادہ فلسطینی علماء کونسل کے رکن اور سنہ 1993ء میں فلسطین سے بے دخل ہونے والے رہنماؤں میں‌شامل ہیں۔ وہ کچھ عرصہ قبل ترکی میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

الشیخ حسین خلیل العوادہ کئی سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید رہے۔ گرفتاری کے بعد انہیں 22 روز تک قید تنہائی میں رکھا گیا جس کے نتیجے میں وہ بینائی کھو بیٹھے تھے۔

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی القرعاوی نے الشیخ عوادہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ کے میدان اور جہاد فی سبیل اللہ میں انہوں نے نمایاں خدمات انجام دی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button