اہم ترین خبریںپاکستان

بانی پاکستان کی اولادوں کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئےقائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزارکے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری

شرکائے احتجاج کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کے پیارے اگر مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے بصورت دیگر انہیں فوری بازیاب کیا جائے۔

شیعیت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سےبانی پاکستان کی اولادوں کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئےشدید گرمی کے باوجود قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزارکے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے جبری طور پر لاپتا شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی اپیل پر تمام شیعہ تنظیمات کی حمایت سے احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مومنین کو گھروں سے اٹھانے کا سلسلہ بنو امیہ اور بنو عباس کے دور سے شروع ہوا، علامہ سید جواد الموسوی

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیں اپنے پیارے عزیزوں کی ریاستی اداروں کی جبری قید سے باحفاظت واپسی کا مطالبہ لیئےگذشتہ روز سے ان کے مزار کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔

شہرقائد میں شدید گرمی اور ہوامیں نمی کے تناسب کی خطرناک حد تک کمی کے باوجود خانوادہ اسیران ملت جعفریہ ، ان کے معصوم بچے، مائیں ، بہنیںاور ملت کے غیور اور بیدار جوان 24 گھنٹے سے زائد وقت گذرجانے کے باوجود احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا ریاستِ پاکستان سے مطالبہ ہے کہ تمام بےگناہ افراد کو فوری اور بغیر کسی شرط کے رہا کیا جائے، علامہ امین شہیدی

شرکائے احتجاج کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کے پیارے اگر مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے بصورت دیگر انہیں فوری بازیاب کیا جائے۔

شرکائے دھرنا نے نماز فجر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی کی اور نماز ظہرین علامہ مختارامامی کی زیر اقتداء ادا کی ، گذشتہ شب تاحال مخیرمومنین مسلسل نذر ونیاز اور سبیل شرکائے دھرنا کی خدمت میں پیش کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button