اہم ترین خبریںپاکستان

لاپتہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا آغا زہوگیا

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کال بعد نماز جمعہ جامع مسجد خانقاہ گمبہ اسکردو سے مالک اشتر چوک گمبہ تک لاپتہ شیعہ عزاداروں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی

شیعیت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی دھر نوں اور مظاہروں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کراچی سے دی جانے والی مرکزی احتجاجی دھرنے کے کال پر اسلام آباد، سکردو، گلگت ، چنیوٹ، سرگودھا سمیت مختلف شہروں کا احتجاج کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ تمام شیعہ تنظیمات نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملک گیر احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا۔ شیعیان حیدرکرارؑ کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے لاپتا شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کال پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماءکونسل اور آئی ایس او سمیت مختلف شیعہ تنظیمات نےاس احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت اور شرکت کا اعلان کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سنگین پابندیوں اور حصار کے باوجود سہیون کی سرزمین نعرہ حیدری اور لبیک یاحسینؑ کے نعروں سے گونج اٹھی

کراچی میں مرکزی احتجاج کا سلسلہ خراسان روڈ سے شروع ہوا ہے جس کی قیادت علامہ سید احمد اقبال رضوی کررہے ہیں جبکہ اس موقع پر خانوادہ اسیران ملت جعفریہ ، مومنین او رعلمائے کرام کی کثیر تعداد بھی شریک ہے ، ذرائع کے مطابق کچھ دیر میں مظاہرین اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہوں گے اور وہاں مستقل احتجاجی دھرنادیا جائے گا۔

اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر بھی خانوادہ اسیران ملت جعفریہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی اور ظہیر الحسن کربلائی نے کہا کہ شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی خلاف آئین او قانون ہے، ریاستی ادارے قانون کی پاسداری کریں قانون شکنی نہیں ۔ جبری گمشدگان کے اہل خانہ جس اذیت کا شکار ہیں کوئی اس کا اندازہ نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی شہری کی جبری گمشدگی انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کال بعد نماز جمعہ جامع مسجد خانقاہ گمبہ اسکردو سے مالک اشتر چوک گمبہ تک لاپتہ شیعہ عزاداروں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گمبہ عسکری کیانی، آئی ایس او گمبہ کے صدر برادر شاکر، رکن نظارت آئی ایس او گمبہ برادر صادق نوری، صوبائی رہنماء مجلس وحدت مسلمین ابراھیم آزاد، امام جمعہ گمبہ اسکردو سید احمد شاہ الحسینی اور شیخ محمد حسن نے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور ریاستی اداروں سے لاپتہ شیعہ عزاداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

چنیوٹ میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ جامع بعثت کےباہر کیا گیا جس میں طلاب دینیہ سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ گلزار حسین جعفری نے کہاکہ پاکستان کو گوانتاموبے بنایا جارہاہے، کسی کو بھی اٹھا کر غائب کردینا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،جمہوری حکومتوں یہ سب نہیں ہوتا، ہم ایک مرتبہ پھر حکمرانوں اور مقتدر شخصیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیعہ جبری لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے ورنہ ملک بھرمیں نا ختم ہونے والے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button