اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کا سعودی عرب کے ملک خالد ائیر بیس پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ملک خالد ائیر بیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحی السریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں واقع ملک خالد ائیر بیس پر قاصف 2 نامی ڈرون سے حملہ کیا گیا جس نے اس ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کے خلاف کیا گیا۔

اس سے قبل یمن کی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں قاصف 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ائیر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ائیر بیس پر حملے کئے تھے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دونوں ہوائی اڈے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اور بمباری میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی وزیر اطلاعات کا یمنیوں کی میزائل طاقت کا اعتراف

دوسری جانب جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان کے محاذ پر جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے شدید حملہ کرکے جارح قوتوں کو شکست سے دوچار کردیا ہے

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے جمعرات کے روز جنوبی سعودی عرب کے جیزان محاذ پر جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں سعودی اتحاد کے پندرہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے اپنی اس کارروائی میں جیزان کے محاذ پر پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جارح سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے فوجی اپنا جنگی ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button