غزہ میں کتائب المقاومۃ الوطنیہ کی کارروائی،صیہونی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور

شیعیت نیوز: کتائب المقاومۃ الوطنیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجی اپنے مشینی آلات کے ہمراہ مشرقی دیرالبلح میں ساٹھ میٹر اندر تک گھس گئے تھے جس کے بعد استقامتی جوانوں نے صیہونی حکومت کے فوجیوں کا مقابلہ کیا ۔
فلسطینی ذرائع نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے علاقے مشرقی دیرالبلح میں صیہونی فوجیوں اور ڈیموکریٹ محاذ برائے آزادی فلسطین کی فوجی شاخ ’’ کتائب المقاومۃ الولطنیہ‘‘ کے جوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
الاعلام الحربی المرکزی ویب سائٹ کے مطابق کتائب المقاومۃ الوطنیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس تنظیم کے اہلکاروں نے مشین گنوں سے اسرائیلی فورسز کا مقابلہ کیا جو دیرالبلح کے مشرقی حصے میں 60 میٹر اندر آچکے تھے جس کے نتیجہ میں صیہونی عسکریت پسند سرحد پر حائل دیوار تک پیچھے ہٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کی پیشگوئی صحیح ثابت ہو رہی ہے، سید نصر اللہ
بیان کے مطابق فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں صیہونی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔
ڈیموکریٹک محاذ کی فوجی شاخ نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ جوابی کارروائی فلسطینی عوام کے دفاع اور غاصبوں کی جارحیت کے مقابلے میں انجام پائی ہے ۔
کتائب المقاومۃ الوطنیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غاصبوں کو جارحیتوں اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھنے خاص طور سےمشینی آلات غزہ پٹی کے اندر لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ جس سے کسانوں اور ماہی گیروں کو نقصان پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں حشد الشعبی نے آسٹرین ساختہ میزائلوں کی کھیپ پکڑ لی
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کل بدھ کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محدود دراندازی کی اور دیر البلح کے مقام پر اندر گھس کر فلسطینی علاقوں میں گولہ باری اور سرنگوں کی تلاش میں کھدائی کی گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی السقا میں النمبر گیٹ سے 100 میٹر اندر گھس کر دراندازی کی۔ اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینک اور کھدائیوں کے بلڈوزر غزہ کی پٹی میں 100 میٹر اندر داخل ہوئے اور سرحد کے اندر گھس کر کھدائی کی۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج کی طرف سےسرحدی دراندازی، زرعی اراضی کو تباہ کرنے اور فلسطینی شہریوں کے مویشیوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔