مشرق وسطی

بحرین کے بادشاہ نے اسرائیل کے لئے پہلے سفیر کی منظوری دے دی

شیعیت نیوز: بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل کے لئے پہلے سفیر کی منظوری دے دی ہے۔

بحرینی وزارت خارجہ کے مطابق بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے شاہی فرمان کے ذریعے سفارت کار خالد یوسف الجلاہمہ کو اسرائیل میں بحرین کے پہلے سفیر کے طور پر تعیناتی کی توثیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں : 2اپریل کو کراچی میں تاریخی دھرنااور شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغازہوگا، شیعہ تنظیمات کا اعلان

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ بحرینی سفیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لئے مثبت کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ بحرین نے گزشتہ برس سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ میں آ کر وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، غلام حسین دہقانی

دوسری طرف حماس نے مقبوضہ فلسطین میں بحرینی سفیر کی تعیناتی کی مذمت کی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی محاذ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے آنا تولی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں بحرینی سفیر کی تعیناتی کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو امریکہ کی بجائے چین، روس، ترکی اور ایران سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیئے، پیر معصوم شاہ

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری دراصل علاقے میں اسرائیل کے مفادات کی حفاظت کرنا ہے اور یہ عرب قوم اور فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے اور صیہونی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کیلئے مزید گستاخ بنانے کا باعث بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button