اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان: القاعدہ کا برصغیر کا کمانڈر ابو محمد التاجیکی ہلاک

شیعیت نیوز: جنوبی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران القاعدہ کا برصغیر کا کمانڈر ابو محمد التاجیکی ہلاک ہوگیا۔

کابل میں افغان نیشنل انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ پکتیکا میں انجام پانے والے ایک خصوصی فوجی آپریشن کے دوران ابو محمد التاجیکی ہلاک ہوگیا۔

بیان کے مطابق پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں پیدا ہونے والا ابومحمد التاجکی القاعدہ کا برصغیر کا کمانڈر تھا اور القاعدہ – طالبان کے مشترکہ خونریز حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور اسلحہ کی سپلائی کا انچارج تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابومحمد التاجکی غزنی، لوگر اور زابل میں دہشت گردوں کے متعدد ٹریننگ کیمپ بھی چلا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے عدلیہ اور حکمرانوں سمیت ہر ایک کا دروازہ کھٹ کھٹا چکے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

دوسری جانب افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دو الگ الگ واقعات میں خاتون پولیو ورکرز پر حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 پولیو اہلکار جاں بحق ہوگئیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ملک بھر میں پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران دو مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 خاتون پولیو اہلکار جاں بحق ہوگئیں۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ جلال آباد کے ضلع مجبورآباد میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بچوں کو گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون ورکر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پہلے واقعے کے محض 1 گھنٹے بعد جلال آباد کے ہی علاقے لال قاسم آغا میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے دو خاتون پولیو ورکز کو گولیاں مار ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے خواتین کی شناخت بصیرہ، ثمینہ اور نگینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ان خواتین پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ افغانستان پولیو زدہ ممالک میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جہاں رواں برس 23 نئے پولیو کیسز سامنے آئے جب کہ گزشتہ ایک برس کے دوران 310 بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button