مشرق وسطی

شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کی جارحیت

شیعیت نیوز: امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس نے شام کے مشرق میں واقع سب سے بڑے مہاجر کیمپ الھول پر دھاوا بول دیا۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور دیگر ملکوں کے فوجی افسروں کی قیادت میں داعش کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد کے 10 ہزار افراد پر مشتمل ملیشا نے شام کے صوبے الحسکہ میں واقع سب سے بڑے مہاجر کیمپ الھول کا محاصرہ کرتے ہوئے کئی گھروں پر قبضہ کر کے انھیں اپنی فوجی کارروائی کے اڈے میں بدل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی گستاخِ قرآن ملعون وسیم رضوی دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے، علامہ سبطین سبزواری

دوسری جانب شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کی جارحیت کے خلاف شامی عوام کے احتجاج کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

دیرالزور کے باشندوں نے امریکہ کی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کی جانب سے الحسکہ اور القامشلی کے محاصرے اور دشمنانہ اقدامات کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری طور پر محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : تمام مذہبی انجمنیں نیمہ شعبان کے احیاء کے لئے اقدامات کریں، آیت اللہ وحید خراسانی

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ شام سے غاصبوں کو نکالنے کا واحد راستہ عوامی مزاحمت و مقاومت ہے اور اس کا آغاز شام کے علاقوں القامشلی، الحسکہ اور دیرالزور سے ہو چکا ہے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر شامی حکومت کی حمایت اور امریکہ اور ترکی کے خلاف نعرے درج تھے۔

امریکہ اور ترکی کی شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے شام کا تیل چرانے اور ذرعی محصولات پر قبضہ جمانے سے متعلق امریکی دہشت گردوں اور کرد ملیشیاء کے کردار اور اقدامات کی مذمت کی اور شام سے امریکہ اور ترکی کے فوجیوں کے فوری انخلا کا پر زور مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button