دنیا

میزائلوں کا حالیہ تجربہ اپنے دفاع کیلئے کیا، شمالی کوریا

شیعیت نیوز: شمالی کوریا نے اپنے میزائلوں کا حالیہ تجربہ کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اپنے دفاع کے لئے میزائل تجربہ کرنے کا فیصلہ صحیح ہے۔

شمالی کوریا نے نئے گائیڈڈ بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے جو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نئی قسم کے اسٹریٹجک گائڈڈ میزائلوں کا حالیہ تجربہ اپنے دفاع کے لئے خود مختار ریاست کا مکمل حق ہے۔

یہ ایک ایسا عمل تھا جو قومی دفاعی پالیسی کے اہداف کے حصول کے لئے کیا گیا تھا۔ ہماری پارٹی اور حکومت نے یہ قدم ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی خطرے سے خود کو محفوظ کرنا ہے جو خطرناک جنگی مشقیں کر رہے ہیں اور جدید ہتھیار بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری معاہدے کے سلسلے میں غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے، ڈاکٹر محمد جواد ظریف

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مشرقی ساحل سے 600 کلومیٹر کے فاصلے پر نئے ٹیکٹیکل گائیڈڈ پروجیکٹائل میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن کی رپورٹ میں ایک تصویر دکھائی گئی ہے جس میں میزائل کے ہدف کو نشانہ بنانے پر فوجی سربراہان کو تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل ڈھائی ٹن وزن اٹھانے کے قابل ہے۔

دوسری جانب متعدد مغربی ممالک 30 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائلی تجربے کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کے روز دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ جس پرامریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے میزائل تجربے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button