اہم ترین خبریںپاکستان

رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ ناظرعباس تقوی نےشیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے 2اپریل کےدھرنے کی حمایت کردی

ہمارا مطالبہ صرف یہ کے لاپتہ افراد کو اُن کے خاندان سے ملایا جائے اور اُن کو اعتماد میں لیا جائے ہم امید کر تے ہیں کہ متعلقہ ادارے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ہم کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مسائل کے حل میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے تا کہ مسائل کو حل کیا جاسکے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے 2اپریل 2021 کو کراچی میں ہونے والے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوںنے کہاکہ ہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنزکی جانب سے2اپریل کو ہونے والے احتجاج کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیعہ مسنگ پرسنز کو منظر عام پر لایا جائے اور بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔ تحفظ پاکستان کے تحت کسی بھی شخص کو گر فتار کر کے90 دن ادارے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں اور تحقیقات مکمل ہو جانے کے بعد اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو اُسے عدالتوں میں پیش کر کے سزا دلوائی جاتی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ تا ہے کے سالوں گزر جانے کے باوجود اب تک شیعہ نوجوانوں کو عدالتوں میں پیش نہ کرنا سر اسر زیادتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 31 مارچ تک جبری لاپتا بےگناہ شیعہ عزادار رہا نہ ہوئے تو 2 اپریل سے کراچی میں عظیم الشان دھرنا دیا جائے گا ،علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کے تحت ملزمان کے بارے میں اُن کے خاندان کو معلومات دینا اور اسیروں کو اُن کے خاندان سے ملاقات کر وانا یہ اُن کا آئینی اور قانونی حق ہے احتجاجی تحریک کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم مجرموں کی پشت پناہی کر نا چاہتے ہیں یا اُن کی تحقیقات کے عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں ۔

ہمارا مطالبہ صرف یہ کے لاپتہ افراد کو اُن کے خاندان سے ملایا جائے اور اُن کو اعتماد میں لیا جائے ہم امید کر تے ہیں کہ متعلقہ ادارے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ہم کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مسائل کے حل میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے تا کہ مسائل کو حل کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button