عراق

بغداد میں ربع اللہ ملیشیا کی پریڈ اشتعال انگیزی ہے، عراقی وزیراعظم

شیعیت نیوز: عراق میں مزاحمت سے وابستہ ایک تحریک ربع اللہ نے دارالحکومت بغداد کے علاقے الکرادہ میں فوجی ساز و سازمان کے ساتھ مارچ کیا ہے۔

اس تحریک نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی، امریکہ اور سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے تین مطالبات پیش کئے ہیں، جن میں بجٹ کو پاس کرنے، ڈالر کی قیمت کو نیچے لانے اور بارزانی کو بجٹ کی رقم مختص نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق حشد الشعبی اور صدر تحریک نے ان مظاہروں پر تنقید کی ہے جبکہ عراق کی ایک اور مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ نے اس مارچ میں شرکت کی ہے۔

حشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں حشد الشعبی کی فوج کو متحرک کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گروہ عراقی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ کی سربراہی میں ہے اور مشترکہ آپریشن کمانڈ کے ساتھ ہم آہنگی سے انجام دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا استعمال کرنے کے جرم میں سعودی خواتین گرفتار

دوسری جانب عراقی وزیراعظم نے دارالحکومت بغداد میں ربع اللہ ملیشیا کی پریڈ کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے جبکہ عراق میں سات مسلح گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی افواج کے ساتھ جنگ بندی کو ختم کر رہے ہیں۔ اس اعلان کے ساتھ ہی عراق میں امریکی فوج کے مختلف قافلوں پر پانچ سے زائد مسلح حملے کئے گئے ہیں۔

عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ربع اللہ گروپ کا یہ اقدام ابو رغیف کے خلاف ایک سیاسی تحریک کا آغاز تھا، جو الخدر میں ہونے والے قتل، اغوا اور بم دھماکوں کی تحقیقات کا ذمہ دار تھا۔

مڈل ایسٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ اس پریڈ کے ختم ہونے تک عسکریت پسند گروہ کے خلاف کسی قسم کی کارروائی انجام نہ دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button