اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام: دیر الزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ، متعدد افراد زخمی

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شام کے علاقے دیر الزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ کا کل کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے دیر الزور میں کونیکو گیس ریفائنری میں امریکہ کے فوجی اڈے پر کئی راکٹ داغے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیل سے مالامال نوے فیصد علاقوں پر امریکہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔ امریکہ ان علاقوں میں ترکی اور خود سے وابستہ دہشت گردوں کے تعاون سے شام کے تیل کی لوٹ مار اور تیل سے مالامال ان علاقوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ شام کے ان علاقوں پر ایک عرصے سے امریکہ، ترکی اور ان سے وابستہ دہشت گرد عناصر کا قبضہ ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی حکومت نے بارہا تاکید کی ہے کہ شمالی اور شمال مشرقی شام کے علاقوں میں امریکہ اور ترکی کے فوجیوں اور ان سے وابستہ تمام عناصر کی موجودگی، شام کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی افواج نے مآرب میں سعودی اتحاد کے ڈرون طیارہ کو مار گرایا

دوسری جانب شام کے صوبہ دیر الزور کے قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک اجتماع میں شام کی فوج اور حکومت کی حمایت اور امریکہ اور ترکی سے لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے دیر الزور کے رہائشی قبائل نے امریکہ اور ترکی کے قبضے کے خلاف شامی فوج اور حکومت کی کاروائیوں کی حمایت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق اجتماع کا مقصد قبائل کے قومی مؤقف پر زور دینا ، امریکہ اور ترکی کے قبضے کی مخالفت کرنا اور علیحدگی پسند اقدامات کا مقابلہ کرنا تھا، اجلاس کے آخری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور ترکی کے قبضہ کاروں اور ان کے کرائے کے فوجیوں کو شام کی سرزمین سے بے دخل کرنے کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے اور یہ کہ شامی قبائل امریکہ کے اور ترکی کے قبضہ میں موجود قبائلی علاقوں کو اسلحہ اور لیجسٹک مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

قبائل کےبیان میں مزید کہا گیا کہ قبائل شام کی بنیاد کا حصہ ہیں جو مل کر علاقائی سالمیت اور شامی عوام کا دفاع کرتے ہیں اور شامی فوج کو شام کے تمام علاقوں کو قبضہ کنندگان سے آزاد کروانے میں مددفراہم کرنے کے لئے تیار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ قبائل صدر بشار الاسد کے وفادار ہیں تاکہ شام وقار کے ساتھ موجودہ حالات سے گزر سکے ۔

قبائلی عمائدین نے شام کی سرزمین پر داعش کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکی زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراق اور شام کے درمیان رابطے کو روکنے کے لئے دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر اپنی موجودگی کو مستحکم کررہا ہے جس کو روکنے کے لیے کچھ کرنا ہو گا جو مسلح کاروائیوں کے سوا کچھ نہیں اس لیے امریکہ کو صرف طاقت ہی کی زبان سمجھ میں آتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button