اہم ترین خبریںیمن

یمنی افواج نے مآرب میں سعودی اتحاد کے ڈرون طیارہ کو مار گرایا

شیعیت نیوز: یمن کے عسکری ذرائع نے اس ملک میں سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ایک اور ڈرون طیارہ کو مار گرایا جانے کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ایک اور ڈرون طیارہ کومار گرایا ۔

اس رپورٹ کے مطابق ایم ، کیو نائن (9) ڈرون طیارہ جاسوسی کی کارروائی میں مصروف تھا کہ اسے مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرون کو اس ہتھیار سے تباہ کیا گیا جس کی ابھی تک رونمائی نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: الانبار میں ہتھیاروں کے بڑے ذخیرے کا انکشاف، امریکی ڈرون طیارہ تباہ

دریں اثنا یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی مآرب شہر کے مرکزی علاقے کی جانب تیز رفتار پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس شہر کے مرکز کی آزادی ریاض کی حمایت یافتہ منصور ہادی کی حکومت کے لئے کاری ضرب ہوگی۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔ جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا ۔ پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے بئر سبع پر راکٹ حملے، نیتن یاھو ہوٹل سے فرار

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے درالحکومت صنعا سمیت مختلف شہروں کے رہائشی علاقوں میں شدید فضائی حملے کئے ہیں ۔ یہ حملے سعودی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز پیش کئے جانے کے بعد انجام دیئے گئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبے مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی پر تلملائے جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے ایئرپورٹ اور صوبہ صنعا کے کئی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ۔صوبے حجہ کو بھی سعودی اتحاد نے اپنے شدید حملے کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ان حملوں میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ حملے سعودی عرب کے اس اعلان کے بعد کئے گئے ہیں کہ ریاض نے یمن جنگ کے خاتمے کے لئے ایک فارمولہ تیار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button