مقبوضہ فلسطین

راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں بمباری

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں نے آج بدھ کی صبح کو متعدد مقامات پر بمباری کی جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے مقام پر مزاحمتی تنظیم کے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی شام کو غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے بئر سبع کے علاقے پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس کے جواب میں غزہ میں بمباری کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسلحہ سازی کی فیکٹری اور ایک عسکری مرکز کو بمباری سے تباہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے داغا ایک راکٹ بئر سبع میں گرا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عبرانی ٹی وی چینل 13 کے نامہ نگار الون بن ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ غزہ سے داغا راکٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے قریب گرا ہے جو ایک ہوٹل میں ایک تقریب میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے بئر سبع پر راکٹ حملے، نیتن یاھو ہوٹل سے فرار

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک شہری کی اسرائیلی جیل سے رہائی کی تقریب پرمسلح افراد کی فائرنگ سے کم سے کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد 20 سال بعد اسرائیلی زندان سے رہائی پانے والے ھزاع شریم کی رہائش گاہ پر جمع تھی۔ اس دوران ایک شخص کی بندوق سےگولی چلی جس کے بعد متعدد افراد آپس میں الجھ پڑے۔

فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت خلیل خالد فراج، ایھاب عبدالکریم ابو حامد، نمر محمد نمر عارف حسین، محمد محمد جبر، بکر طلال قاسم اور باسم سعید محمد الفار کے ناموں سے کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button