اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے بئر سبع پر راکٹ حملے، نیتن یاھو ہوٹل سے فرار

شیعیت نیوز: اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے موقعے پر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے صیہونی ریاست کے علاقے بئر سبع پر راکٹ حملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو راکٹ حملے کی خبر سننے کے بعد ایک ہوٹل سے فرار ہوتےدیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیتن یاھو بئر سبع کے ایک ہوٹل میں تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا ہے۔ وہ ریستوران میں جاری تقریب چھوڑ کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

اس موقعے پر لوگوں کی بھیڑی دیکھی جاسکتی ہے جب کہ وزیراعظم نیتن یاھو کے اطراف میں‌ بھی لوگوں نے گھیرا بنا رکھا ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں نے اسرائیل کے عام انتخابات کے دن نیتن یاہو کے علاقے کا دورہ کرنے کے فورا بعد ہی جنوبی اسرائیل پر راکٹ داغے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سرجانی ٹاؤن کراچی میں شیعہ عزادار جعفرزیدی شدید زخمی

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیر قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیلی سرزمین پر ایک گولہ داغا گیا تھا کہ جبکہ فوج کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل خالی جگہ پر آیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلیوں نے کل دو سال میں  ملک کے چوتھے انتخابات میں ووٹ ڈالے۔ فی الحال کسی کی جیت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اطلاعات ہیں کہ نیتن یاھو کی قیادت میں قائم لیکوڈ پارٹی کو معمولی برتی حاصل ہے اور وہ دوسری سخت گیر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کی تشکیل کے لیے 60 نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بدعنوانی ، رشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کئی مقدمات کا بھی سامنا کررہے ہیں۔ دو سال تک غیر یقینی انتخابات کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہنے والے نیتن یاھو نے ان تمام الزامات کو مخالفین کی طرف سے پروپیگنڈہ قرار  دے کر مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button