ایران

قم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو رہائشی پرمٹ دینے کا اعلان

شیعیت نیوز: ایران کے مقدس شہر قم میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں اور تارکین وطن کو رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا۔

یہ بات قم کے ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن عباس شیر محمدی نے پیر کی شام سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

عباس شیر محمدی کا کہنا تھا کہ صوبہ قم میں دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی شہریوں اور تارکین وطن کو تین سے پانچ سال قیام کا رہائشی پرمٹ جاری کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی صدر برھم صالح کی شہید قاسم سلیمانی کو جذباتی انداز میں خراج عقیدت

انہوں نے کہا کہ اب تک قم میں سرمایہ کاری کرنے والے چھبیس غیر ملکی شہریوں کو رہائش کا پرمٹ جاری کیا جاچکا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن قم نے بتایا کہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دیگر ملکوں کی طرح اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ سرمایہ کاری کا حجم ڈھائی لاکھ ڈالر سے کم کرکے ایک لاکھ ڈالر کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : آخر کار سعودی عرب کے وزیر خارجہ سیز فائر کی پیشکش کرنے پر مجبور ہوگئے

عباس شیر محمدی کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں دنیا کے ایک سو بائیس ملکوں کے دو لاکھ سے زائد شہری قانونی طور پر سکونت پذیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی شہریوں کی موجودگی ثقافتی روابط کومضبوط بنانے، درآمدات وبرآمدات کے فروغ نیز عالمی سطح پر ایران کے وقار کو بلند کرنے اور اسلام حقیقی کے ترویج میں موثر واقع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے فراہم کی جانے والی امدادی رقم کے ذریعے قم میں مقیم چالیس ہزار غیر ملکی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ سال کے دوران دس ہزار افغان مہاجرین کو مفت میڈیکل بیمہ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button