کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سرجانی ٹاؤن کراچی میں شیعہ عزادار جعفرزیدی شدید زخمی
شیعیت نیوز: کراچی میں تکفیری وہابی کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کےدہشت گرد پھربےلگام ہونے لگے ،سرجانی ٹاؤن میں دکان پر فائرنگ سے الحیدر اسکاؤٹس کے رکن جعفرحسین زیدی شدید زخمی ، تکفیری حملہ فرار ہونے میں کامیاب ، جعفرحسین زیدی شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل ۔
تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی رہنما سید شمشاد حسین زیدی کے بھائی اور الحیدر اسکاؤٹس کے رکن سید جعفرحسین زیدی پر قاتلانہ حملے کرکے شدید زخمی کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملک دشمن سعودی نواز کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے جعفرحسین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی موبائل شاپ (شاہد پی سی او)پر حصول روزگار میں مصروف تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی اور وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید کا آئینی حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کا عزم
عینی شاہدین کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے فائر کی گئی ایک گولی جعفرحسین کو لگی ہے ، جس کے بعد انہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس حکام نے موقع پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، واضح رہے کہ ملک دشمن وہابی دہشت گرد ایک مرتبہ پھر شہر کے امن وتباہ وبرباد کرنے کے در پہ ہیں۔ اگر انہیں ابھی قابو نہ کیا گیا تو شہر قائد میں ایک بار پھر آگ وخون کی بازار ہوجائے گا۔







