اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا عزاداروں پر درج مقدمات کےخاتمے کا فیصلہ ،ایم ڈبلیوایم کا احتجاج موخر کرنے کا اعلان

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملت جعفریہ کو لاحق تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی وزیر قانون پنجاب جناب راجہ بشارت سے ملاقات ہوئی جس میں پنجاب بھر میں عزاداری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملت جعفریہ کو لاحق تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں اورعدم بازیابی کے خلاف 2 اپریل کو ملک گیر احتجاج کی تیاریاں جاری

ایم ڈبلیوایم وفدکے مطالبے پر صوبائی حکومت کاکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نام پر محرم اور چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر درج کی گئی ایف آئی آرز واپس لینےکا فیصلہ۔ ناجائز طور پر 4th شیڈول میں شامل کیئے گئے عزاداروں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر تحفظات کو بھی دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان پرارض پاک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر فرد کو انفرادی کردار ادا کرنےکا عہد کرنا ہوگا، علامہ راجہ ناصرعباس

اعلیٰ سطح ملاقات کے بعد سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے چنیوٹ اور لاہور سے دھرنے کی کال کو موخر کر دیا اور اعلان کیا کہ مذاکرات میں منظور شدہ مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو 4 جون 2021ء کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button