عراق

داعش دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی میں تین عراقی فوجیوں کی شہادت

شیعیت نیوز: داعش دہشت گرد عناصر سے وابستہ عناصر کے اہم ٹھکانوں پر عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی میں تین عراقی فوجی شہید ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے مغربی الانبار کے صحرائی علاقے میں داعشی دہشت گردوں کے زیرزمین خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

بغداد کے شمال میں بھی عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعشی عناصر کے حملے کو پسپا کر دیا جبکہ اس کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک اور عراقی سیکورٹی فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ادھر شمالی عراق میں کرکوک کے شہر الحویجہ کے ایک علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ایک اہلکار کے علاوہ عراقی پولیس کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ شام کے تیل کے ذخائر کی چوری کر رہا ہے، شامی وزیر پٹرولیم

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ داعش دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورس بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

دو ہزار چودہ میں داعش دہشت گرد گروہ نے امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی فوجی و مالی مدد و حمایت سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے وسیع و عریض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور پھر وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا تھا جس کے بعد حکومت عراق نے دہشت گردوں کے خلاف مہم میں ایران سے باضابطہ طور پر مدد کی درخواست کی۔

عراقی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت و مدد سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو عراق کے صوبے الانبار کے شہر راوہ کو، جو اس دہشت گرد گروہ کا آخری اڈہ تھا ،آزاد کرا کر اس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کا عملی طور پر کام تمام کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button