لاپتہ افراد کی بازیابی ہمارے عدالتی نظام ِانصاف کیلئے چیلنج اور آزمائش ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

20 مارچ, 2021 13:41

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کے ہونے کے باوجود ماورائے آئین اور قانون اقدامات کئے جاتے ہیں اور نظام انصاف کا مذاق اڑایا جاتا ہے، رات کی تاریخی میں گھروں پر دھاوے بولے جاتے ہیں، خواتین اور بزرگوں کی توہین کی جاتی ہے اور ان کے سامنے ان کے بچوں کو مارتے پیٹتے لیکر جاتے ہیں اور ایسا خوف کا ماحول پیدا کر دیا جاتا ہے کہ کوئی نام لے نہ سکے کہ کون اٹھا کر لے گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علماءوعوام ِ اہل سنت کوآل رسولؐ سے بغض وعداوت رکھنے والے اہل سنت کا لبادہ اوڑے منافقین پر نظر رکھنی ہوگی،علامہ مقصودڈومکی

ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمارے نظام انصاف کے لئے چیلنج اور آزمائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے ورثاء کئی سالوں سے دربدر کی ٹھوکریں کہا رہے ہیں مگر ان کو کوئی بتانے والا نہیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں، وہ زندہ بھی ہیں کہ نہیں، ہماری عدالتوں کی آزمائش ہے کہ وہ ثابت کریں کہ یہ عدالتیں صرف سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے لئے نہیں بلکہ ایک عام غریب انسان کے لئے بھی فوری انصاف فراہم کرتی ہیں، ورنہ عوام کا دوسرے اداروں کی طرح اپنے نظام انصاف سے بھی اعتبار اٹھ جائے گا۔

9:35 صبح مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔