پاکستان

عراق کو پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، عراقی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،سینیٹر رحمٰن ملک اور عراقی سفیر کی ملاقات

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، سینیٹر رحمان ملک کی دھشتگردی کیخلاف بہادرانہ آواز اور کردار کو سراہتا ہوں۔

شیعیت نیوز: پاکستان میں متعین عراق کے سفیر حامد عباس نےسابق وفاقی وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، موجودہ عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سینیٹر رحمٰن ملک نےکہا کہ عراق اور پاکستان کے مابین رشتہ تاریخی اور مذہبی ہے اور جڑیں بہت گہری ہیں، عراق ایک اہم مسلم ملک ہے اور اُمّہ کی اتحاد کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہےپاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،وقت کی ضرورت ہے کہ عراق میں امن بحال اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، سری لنکن حکومت کو حجاب پر پابندی سے روک دیا، بھارت سیخ پا

عراقی سفیرحامد عباس نے کہاکہ عراق کو پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، عراقی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پاکستان اور عراق شروع سے ہی بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہینگے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، سینیٹر رحمان ملک کی دھشتگردی کیخلاف بہادرانہ آواز اور کردار کو سراہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی افواج کے سپہ سالار حضرت عباس ؑکے کر دار ، دلیری اور وفاشعاری کو اپنائیں تو ظلم و جبر اور دشمن قوتوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے مزید کہاکہ پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر سینیٹر رحمان ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک کی علمی کام اور تصانیف کی تعریف کرتا ہوں،داعش پر سینیٹر رحمان ملک کی کتاب نہایت اہمیت کا حامل ہے، دونوں قائدین نے دنیا بھر میں دھشتگردانہ واقعات اور انسانی حقوق کی پامالی کی مزمت کی، سینیٹر رحمان ملک نے عراقی سفیر حامد عباس کو اپنی پانچ کتابوں کا ایک مجموعہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button