ایران

آیت اللہ فاضل لنکرانی: روز ولادت امام حسین علیہ السلام کو روز پاسدار کا نام دیا گیا

شیعیت نیوز: آیت اللہ فاضل لنکرانی نے اپنے درس خارج کے آغاز میں امام حسین علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک دن کو روز پاسدار کا نام دیا گیا ہے چونکہ ہم سب اس ملک میں انقلاب اسلامی کے محافظ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ شعبان میں مناجات شعبانیہ پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور اہل سیروسلوک شخص مناجات شعبانیہ سے غافل نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : القاعدہ دہشت گردوں کو امریکہ کے خفیہ اداروں نے قائم کیا، سید حسن نصراللہ

انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کہ جو عرفان میں بہت بلند مقام رکھتے تھے وہ بھی مناجات شعبانیہ پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ وہ دعا ہے کہ جسے امیرالمومنین (علیہ السلام) اور باقی ائمہ (علیہم السلام) پڑھتے تھے۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا کہ ہم سب کو بارگاہ خداوندی میں ان مناجات کو پڑھنے کی توفیق طلب کرنی چاہیے۔ کم ازکم ماہ شعبان میں اسے ہر روز پڑھنا چاہیے۔

اگرچہ ماہ شعبان کے علاوہ بھی اگر کوئی ان مناجات کو پڑھے تو اس کے بہت زیادہ آثار ہیں۔ کیونکہ ان مناجات میں ایسے مطالب اور معارف ہیں کہ جو کسی دوسری دعا میں نظر نہیں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کے ہاتھوں قطیف شہر میں سکیڑوں شیعہ خاندانوں کی جبری نقل مکانی

انہوں نے کہا کہ ہماری عمر کا ہر دن جو گزرتا ہے اس میں ہم اپنی ناتوانی اور خدا کی بزرگی کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔

یہ مناجات شعبانیہ کہ جن کے اول میں ہم خدا سے عرض کرتے ہیں ۔’’ انسان کو ایک ایسے مقام تک پہنچنا چاہئے کہ خدا اسے پکارے، اس کا دامن تھام لے اور کہے: بلند پرواز کر اور اس دنیا سے کٹ جا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button