اہم ترین خبریںپاکستان

ملک وقوم اور مکتب اہل بیتؑ کے ایک عظیم فرزند ، ماہر تعلیم و قانون، رونق ِ فرش عزا پروفیسر سید سبط جعفرزیدی ؒ کوبچھڑے 8برس بیت گئے

شہید استاد سبط جعفرزیدی ؒ تدریس کے شعبے سے وابستہ اور گریڈ 20کے سرکاری ملازم تھے ، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں نے انہیں اس وقت شہید کیا جب وہ اپنے لیاقت آباد میں قائم کالج سے فرائض کی انجام دہی کے بعد اپنی انتہائی خستہ حال موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے۔

شیعت نیوز: سال 2013ء ملت جعفریہ پاکستان پر کسی قیامت سے کم نہیں تھا ، اس برس جہاں سینکڑوں شیعہ علماء، نوجوان، ڈاکٹرز ، تاجر اور اساتذہ تکفیری وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں بےدردی سے شہید کیئے گئے وہیں اس ملک وقوم اور مکتب اہل بیتؑ کے ایک عظیم فرزند ، ماہر تعلیم و قانون، رونق ِ فرش عزاپروفیسر سید سبط جعفرزیدی ؒ کو بھی شہید کرکے ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالےبین الاقوامی شہرت یافتہ سوز خوان اور شاعر اہلبیت (ع) شہید استاد سبط جعفرزیدی ؒ کی آٹھویں برسی عقیدت و احترا م سے منائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان تکفیری دہشتگردوں کےرحم وکرم پر،وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کا کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنوں سے یارانہ عروج پر

شہید استاد سبط جعفرزیدی ؒ 18 مارچ 2013ء کو تکفیری دہشت گردوں کے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے۔شہید سبط جعفر اردو مرثیہ کے بانیوں میں شمار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم شاعر اہلبیت (ع) بھی شمار ہوتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں ہزاروں سوزخوانوں اور نوحہ خوانوں سمیت شاعروں کی تربیت کی جو رہتی دنیا تک اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

شہید استاد سبط جعفرزیدی ؒ تدریس کے شعبے سے وابستہ اور گریڈ 20کے سرکاری ملازم تھے ، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں نے انہیں اس وقت شہید کیا جب وہ اپنے لیاقت آباد میں قائم کالج سے فرائض کی انجام دہی کے بعد اپنی انتہائی خستہ حال موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں جشن ولادت جگرگوشہ علیؑ وبتولؑ امام حسینؑ وسرکارمولاعباسؑ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے

شہید استاد سبط جعفر زیدی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، درندہ صفت دہشت گردوں نے اس ملک وقوم سے وہ گوہر نایاب چھین لیا ہے جس کا نعم البدل شائد اب کبھی میسرنہ آئے، آٹھ برس گذر جانےکے باوجود آج تک ریاست اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے اس عظیم شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button