شمالی بغداد میں واقع البلد امریکی ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: نیوز ذرائع نے پیر کی شام شمالی عراق میں واقع البلد امریکی ہوائی اڈے میں دھماکوں کی آوازسنائی دی جانے کی اطلاع دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کٹوشا کے متعدد راکٹ شمالی بغداد میں واقع البلد فوجی اڈے اور اس کے آس پاس لگے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے جنوبی صوبے صلاح الدین میں واقع البلد ہوائی اڈے میں دھماکے کی آواز کی اطلاع دی۔
المیادین نے اطلاع دی ہے کہ البلد ہوائی اڈے ، جہاں امریکی فوجیں موجود ہیں ، پر سات راکٹوں سے حملہ کیا گیا، نیوز ذرائع کے مطابق راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ عراق کے شمال میں 40 میل کی دوری پر واقع البلد فوجی اڈہ ، امریکہ کی زیرقیادت جنگ کے دوران عراق کا دوسرا بڑا فوجی اڈہ تھا ،تاہم اسے امریکی فوجیوں کے انخلا کے فورا بعد 2011 میں عراقی فوج کے حوالے کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : استنبول: ’’ امریکی انسانی حقوق ، رہبر معظم کی نظر ‘‘ میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد
دوسری جانب عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز عراق میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوج کی 40 ہَمر و بکتر بند گاڑیاں کثیر لاجسٹک فوجی سازوسامان کے ہمراہ عراقی علاقے اربیل میں واقع سرحدی گزرگاہ "سیمالک” سے گزرتے ہوئے شام میں داخل ہو گئی ہیں۔
عرب ای مجلے المعلومہ کے ساتھ گفتگو میں عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 3 روز سے عراق و شام کے درمیان واقع سرحد کے شمالی حصوں (کردستان) میں امریکی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے۔
عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں اس علاقے کے متعدد دیہاتوں پر بھی گذشتہ کئی دنوں سے امریکی جہازوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر شناختی پروازیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ عراقی شہر کرکوک کے اتحاد ’’الجبھۃ العربیۃ‘‘ کے نائب سربراہ ناظم الشمری کی جانب سے چند روز قبل ہی مطالبہ کیا گیا تھا کہ کردستان میں امریکی فوج کی وسیع نقل و حرکت کا کھل کر مقابلہ کیا جائے۔