دنیا

میانمار فوج کی فائرنگ سے مزید 18 مظاہرین ہلاک

شیعیت نیوز: میانمار فوج نے مسلسل دوسرے روز بھی مظاہرین کا بہیمانہ قتل عام کیا اور پیر کو بھی مظاہرین پر گولیاں برساکر کم سے کم اٹھارہ افراد کو ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین اورمیانمار فوج کے درمیان ینگوں میں ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد مارے گئے ہیں جن میں تقریبا سبھی مظاہرین ہیں۔

پیرکو بھی میانمار کے فوجیوں نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے کم سے کم اٹھارہ افراد کو ہلاک کردیا۔

قبل ازیں اتوار کو ینگون میں فوجیوں نے مظاہرین پر حملہ کرکے چالیس کے قریب افراد کو، جو آمریت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، ہلاک کردیا۔

ینگون کے دو علاقوں میں مارشل لاء نافذ کیا گیا ہے اور مختلف شہروں میں اب بھی فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق امامیہ اسکاوٹ اور پاک فوج کے حسینی جوان فراز علی دنیا کے بلند اور سرد ترین محاذ پر مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید

اتوار کو مظاہرین اور فوجیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مظاہرین نے ایک چینی گارمنٹ فیکٹری کو آگ لگا دی۔ آتش سوزی کے نتیجے میں کارخانے کے درجنوں ملازمین جھلس کر زخمی ہوگئے۔

بعدازاں ہونے والی جھڑپوں میں انتالیس مظاہرین اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

میانمار میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک، ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیاگیا۔

یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔

واضح رہےکہ میانمار میں یکم فروری کو میانمار فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب حکومت کو گھر بھیج دیا اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button