سابق امامیہ اسکاوٹ اور پاک فوج کے حسینی جوان فراز علی دنیا کے بلند اور سرد ترین محاذ پر مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید

16 مارچ, 2021 10:47

شیعیت نیوز: مادر وطن کا ایک اور حسینی جوان، سرحدوں کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا، شہید فراز علی سیاچن کے محاذ پر خدمات انجام دے رہاتھا، شہید کا تعلق امامیہ اسکاوٹس سے بھی رہا، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقے گلگت میں سپردخاک۔

تفصیلات کےمطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارے امامیہ اسکاوٹس کے سابق رکن اور پاک فوج کے سپاہی فراز علی اپنے ایک ساتھی سلطان علی نے سیاچن کے بلند اور سرد ترین محاذ پر جام شہادت نو ش کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: متولی وکلید بردارِ کعبہ ، نگہبان رسالتؐ حضرت ابوطالبؑ کی شان میں بدترین گستاخی،ملعون ابرارشائق کو سخت سزادینے کا مطالبہ

شہید فراز علی تعلق گلگت سے تھا، وہ زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسکاوٹس میں بحیثیت رضا کار خدمات انجام دیتے رہے ہیں، انہوں نے آئی ایس او کے دستور کی پاسداری کرتے ہوئے نا فقط مادر وطن کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ کیا بلکہ اس کی جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرتے ہوئے اپنے عہد وپیمان کو پورا کیا۔

واضح رہے کہ سیاچن گلیشئر میں شہید ہونے والے جی بی سکائوٹس کے دو جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سپاہی سلطان علی اور فراز علی سیاچن گلیشئر میں خدمات کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے تھے جن کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ شعبان میں نیک اعمال کے ذریعے قرب خداوندی کے حصول کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جانی چاہیے، علامہ راجہ ناصرعباس

نماز جنازہ میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، فورس کمانڈر، ڈی جی گلگت بلتستان سکائوٹس، سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کو اپنے آبائی علاقوں میں منتقل کیا گیا ، شہید فراز علی نماز جنازہ جامع مسجد امامیہ میں آغا سید راحت حسین الحسینی کی زیر اقتداء ادا کی گئی اور انہیں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

12:39 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔