اہم ترین خبریںپاکستان

متولی وکلید بردارِ کعبہ ، نگہبان رسالتؐ حضرت ابوطالبؑ کی شان میں بدترین گستاخی،ملعون ابرارشائق کو سخت سزادینے کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق مقامی مومنین، عاشقان اہل بیتؑ اور تنظیم السادات فاطمی نے اس گستاخانہ حرکت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے باغ انتظامیہ سے فوری کارروائی کامطالبہ کیا تھا

شیعیت نیوز: ضلع باغ آزاد کشمیر کا امن وامان خطرے میں پڑگیا، محافظ رسالتؐ حضرت ابوطالبؑ کی شان میں بدترین گستاخی،کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے ملعون ابرارشائق کو سخت سزادینے کا مطالبہ،نبی کریمؐ کے چچااور ان کے نکاح خواں حضرت ابو طالب ؑ کوسر عام نعوذباللہ کافر قرار دے دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملعون ابرارشائق کو گرفتار کرلیا، محبان اہل بیتؑ کا ملعون ابرار شائق کو سخت ترین سزادینے اور جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ کالونی بائی پاس روڈ نزدالائیڈاسپتال باغ آزاد کشمیر میں مسجد حیدر کرارکے خطیب اور سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی رہنما ملعون ابرار شائق نے 5مارچ بروز جمعہ اپنے خطبے میں برسرمنبر متولی وکلید بردارِ کعبہ ، نگہبان رسالتؐ، رسول ختمی مرتب کے چچا اور حضرت علی المرتضیٰ ؑ کے والد گرامی حضرت ابو طالب ؑ کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں نعوذباللہ کافر قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ انتظامیہ بےلگام ، علماءواکابرین پر پابندی کےخلاف احتجاجی بینر لگانے پر آئی ایس او کےخلاف مقدمہ درج

اس ملعون نے آزاد جموں وکشمیر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اور وہاں فرقہ وارانہ منافرت کی آگ بھڑکانے کیلئے محافظ رسالتؐ حضرت ابوطالبؑ کی شان اقدس میں توہین کی گہناؤنی کوشش کی ہے ۔ بعد ازاں ملعون ابرار شائق نے ایک ویڈیو پیغام میں بھی اپنے دیگر گستاخ ساتھیوں کے ہمراہ اپنے گناہ کا اقرار کرتے ہوئے اس توہین آمیز حرکت کی تکرار کی ہے اور علاقائی امن وامان کو نقصان پہنچانے کی بھی دھمکی دی ہے۔ ملعون کی گستاخ آمیز آڈیو اور ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: داعی اتحاد المسلمین ، معروف اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر تیسری مرتبہ تکفیری ناصبی دہشت گردکا قاتلانہ حملہ

ذرائع کے مطابق شیعیان حیدر کرارؑ میں اس گستاخانہ حرکت پر شدید اشتعال پایا جاتا ہے ، مقامی مومنین، عاشقان اہل بیتؑ اور تنظیم السادات فاطمی نے اس بدترین گستاخی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے باغ انتظامیہ سے فوری کا رروائی کامطالبہ کیا تھا جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ملعون شائق ابرار کو گرفتار کرلیا ہے، لیکن محبان ابو طالبؑ کا پرزور مطالبہ ہے کہ اس بدکار وبدبخت گستاخ ِ اہل بیتؑ کو کرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کواس طرح کی گستاخی کی جرائت نہ ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button