اہم ترین خبریںپاکستان

چنیوٹ انتظامیہ بےلگام ، علماءواکابرین پر پابندی کےخلاف احتجاجی بینر لگانے پر آئی ایس او کےخلاف مقدمہ درج

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ یہ اشتہار لگا کر چنیوٹ کے امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، اور لوگوں کو انتظامیہ کیخلاف بھڑکانے کی کوشش ہے

شیعیت نیوز: چنیوٹ کی ضلعی اور پولیس انتظامیہ بےلگام، مذہبی تعصب کی بناء پر انتقامی کارروائیوں کا آغاز، پہلے علماءواکابرین کے ضلع میں داخلے پر پابندی اور اب احتجاجی بینر لگانے پر بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق چنیوٹ انتظامیہ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ حسن مہدی کاظمی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کے چنیوٹ داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جس کیخلاف آئی ایس او پاکستان نے چنیوٹ میں 24 مارچ کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ آئی ایس او کیخلاف درج مقدمہ میں پولیس خود مدعی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعی اتحاد المسلمین ، معروف اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر تیسری مرتبہ تکفیری ناصبی دہشت گردکا قاتلانہ حملہ

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیعان حیدر کرار اور آئی ایس او کی جانب سے آویزاں کئے گئے اشتہار میں پابندی کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے یہ ہم علمائے کرام پر لگائی گئی بلا جواز پابندی کی مخالفت کرتے ہیں اور حکومت پنجاب سے فی الفور پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ یہ اشتہار لگا کر چنیوٹ کے امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، اور لوگوں کو انتظامیہ کیخلاف بھڑکانے کی کوشش ہے۔ اس اشتہار بازی سے شہر کے عوام کسی ناخوشگوار واقعہ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ کانسٹیبل کی اس رپورٹ کے بعد سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button