داعی اتحاد المسلمین ، معروف اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر تیسری مرتبہ تکفیری ناصبی دہشت گردکا قاتلانہ حملہ
اس موقع پر انجینئر محمد علی مرزا کے چاہنے اور سننے والوں نے حملے آور کو فوری قابو کرلیا اور اس کو قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے حوالے کردیا ہے

شیعیت نیوز: داعی اتحاد المسلمین ، معروف اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر تیسری مرتبہ تکفیری ناصبی دہشت گرد کا قاتلانہ حملہ ، شکر الحمد اللہ انجینئر محمد علی مرزا اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملہ آور گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق نامور اہل حدیث اسکالر اور ملک میں شیعہ سنی وحدت کیلئے کوشاں انجینئر محمد علی مرزا پر تکفیری ناصبی دہشت گرد نے خنجر سے حملہ کردیا ،خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے ، حملہ آور کو پکڑ کر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے حوالے کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہیدہزارہ مزدوروں کی مائیں وزیراعظم کا انتظار کررہی تھی لیکن 8 دن تک وزیراعظم مزدوروں کے لواحقین کے پاس نہیں گئے، سراج الحق
ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا پرجہلم میں قائم ان کی قرآن اینڈ ریسرچ سینیٹراکیڈمی میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنےلیکچر کے بعد شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بنوارہے تھے ،ایسے میں موقع پر موجود ایک شخص نے خنجر نکال کر ان پر حملے کیا لیکن خدا کے فضل وکرم سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے ۔
اس موقع پر انجینئر محمد علی مرزا کے چاہنے اور سننے والوں نے حملے آور کو فوری قابو کرلیا اور اس کو قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے حوالے کردیا ہے ۔واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزاپر یہ تیسری مرتبہ قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ بال بال بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب NA-249 کراچی، ایم ڈبلیوایم نےعلامہ مبشرحسن کو امیدوار نامزد کردیا
انجینئر محمد علی مرزا شدت پسندی اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف برسرپیکار ہیں، وہ اپنے خطبات میں امت مسلمہ کو مشترکات پر اکھٹاہونے اور اختلافات سے پرہیز کی تلقین کرتے ہیں۔ اسی بناء پر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینی والی سعودی نواز قوتوں ان کے وجود سےخائف نظر آتی ہیں۔