ضمنی انتخاب NA-249 کراچی، ایم ڈبلیوایم نےعلامہ مبشرحسن کو امیدوار نامزد کردیا
شیعیت نیوز: کراچی کے انتخابی حلقے NA-249 ضلع کیماڑی میں ہوئے والے ضمنی انتخاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے علامہ مبشرحسن کو امیداوار نامزد کردیا ہے۔ امیدوار کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سے وصول کرلیئے گئے ۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حلقہ NA-249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے علامہ مبشر حسن کو اپنا امیدوار نامزدکردیا ہے ۔ علامہ مبشر حسن ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ترجمان کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں ،وہ کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے بھی طویل عرصہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا کل کراچی میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان
واضح رہے کہ NA-249 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی ، اس نشست پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، سال 2018 کے قومی انتخابات میں اس حلقےسے مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف بھی حصہ لے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امام جمعہ حرم مطہر حضرت ابو الفضل العباسؑ کربلا آیت اللہ مرعشی نجفی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 7اپریل 2021 ہے جبکہ NA-249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل 2021 کو منعقد ہوں گے ۔







