اہم ترین خبریںیمن

یمن، ملک میں تیار کردہ پیشرفتہ اسلحے کی ’’ سید حسین بدرالدین الحوثی ‘‘ نمائش

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج آئندہ دو دن میں سید حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت کی برسی کے موقع پر دفاعی صنعتوں کی رونمائی اور دفاعی شعبے میں اپنے ملک کی قابل ذکر پیشرفت کی نمائش کرے گی۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے اس نمائش میں ’’سعیر‘‘ و ’’ قاصم2‘‘ بیلسٹک اور ’’ قدس2‘‘ کروز میزائلوں سمیت ملک میں تازہ تیار کردہ متعدد پیشرفتہ میزائل اور ڈرون طیاروں کی بھی نقاب کشائی کی ہے جن میں ’’وعید‘‘، ’’صماد4‘‘ ، ’’شہاب‘‘، ’’مرصاد‘‘، ’’رجوم‘‘ اور ’’نبأ‘‘ ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اس نمائش میں یمنی نیول فورسز کی ’’کرار1‘‘، ’’کرار2‘‘، ’’ کرار3‘‘ ، ’’عاصف1‘‘، عاصف2‘‘، ’’عاصف3‘‘، ’’ عاصف4‘‘، ’’شواظ‘‘، ’’ثاقب‘‘، ’’ اویس‘‘، ’’مجاہد‘‘ اور ’’النازعات‘‘ نامی سمندری بارودی سرنگیں بھی رکھی گئی تھیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے دفاعی صنعتوں خاص طور سے دفاعی اسٹریٹیجک ہتھیاروں اور سازوسامان کی رونمائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس ہفتے منگل کی شام کویمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ یمن کے اعلیٰ رہنما سید حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت کی برسی کے موقع پرمسلح افواج جمعرات کے روز ایک نمائش لگائے گی۔

واضح رہے کہ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے آج صبح اس نمائش کا افتتاح کیا جس کے بعد جارح ممالک میں خوف وہراس دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ثقافتی یلغار اور لبرل طبقے کے ذریعے ہم سے اسلامی اقدارچھینی جا رہی ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے بھی کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت کئی گنا زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ جارح ملکوں کے لئے ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو گئی ہے۔

القحوم نے کہا ہے کہ آل سعود حکومت اگر وحشیانہ جارحیت اور اپنے غلط اقدامات کا سلسلہ یونہی جاری رکھتی ہے تو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے بھی جوابی حملے کئے جاتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اب ایسے جوابی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے کہ سعودی اتحاد کے ممالک میں تہلکہ مچ جائے گا۔ انھوں نے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے بیلسٹک میزائل دشمنوں کے لئے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

علی القحوم نے یمنی قوم کو شکست دینے کے لئے سعودی عرب کے مذموم مقاصد کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم بہادر قوم ہے جو ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتی ہے اور یمن کی مسلح افواج کی طاقت و توانائی میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب شرمناک اتحاد قائم کر کے بھی یمنی قوم کو شکست نہیں دے سکا ہے اور نہ ہی یمنی قوم کے ارادے کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔

علی القحوم نے کہا کہ مآرب کو آزاد کرانے کی کارروائی بدستور جاری رہے گی اور دشمنوں کو اس بات کو نہیں بھولنا چاہئے کہ مآرب یمن کا صوبہ ہے اور یمنی عوام اپنے ملک کے اس مقبوضہ صوبے کو آزاد کرانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button