اہم ترین خبریںپاکستان

احترام بین المذاہب،حب الوطنی اور قانون کی بالادستی کا درس دینے والوں پربلاجواز پابندیاں قابل مذمت ہیں، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے پنجاب کے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے آئین و قانون سے متصادم غیر جمہوری اقدامات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور اس متصبانہ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین مرکزی کے ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے چنیوٹ انتظامیہ کی طرف سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف الجانی اور دیگر شیعہ رہنماؤں کی چنیوٹ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس متعصب عناصر کے ایما پر صوبے میں حالات خراب کرنے کی دانستہ کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں کا اختیارات سے تجاوز کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔وہ عناصر جو مذہب کے نام پر فرقہ واریت کے پرچار میں کھلے عام مصروف ہیں اور مذہبی منافرت کو ہوا دینے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے انہیں پنجاب پولیس نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ وہ شخصیات جنہوں نے ہمیشہ احترام بین المذاہب،حب الوطنی اور قانون کی بالادستی کا درس دیا ان پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔اس طرح کے غیر منصفانہ اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ترجمان آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدر اور علمائے کرام پر چنیوٹ میں داخلے پر پابندی کی مذمت

انہوں نے مزید کہاکہ پولیس انتظامیہ کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے اپنی آئینی زمہ داریاں ادا کرے۔وطن عزیز کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔یہاں طاقت کی حکمرانی یا اختیار ات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پنجاب پولیس ہوش کے ناخن لے۔پنجاب پولیس نے اپنی روش نہیں بدلی تو ملت جعفریہ اس ناروا رویے کے پنجاب بھر میں احتجاج کرے گی۔

انہوں نے پنجاب کے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے آئین و قانون سے متصادم غیر جمہوری اقدامات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور اس متصبانہ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button