اہم ترین خبریںپاکستان

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملیر کراچی میں کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا اہم دہشتگردگرفتار

ایس ایس پی ملیر کے مطابق 2016ء میں دہشتگروں کی فیملیز کو افغاستان سے لانے اور لے جانے میں ملوث رہا ہے

شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ملیر کراچی میں اہم کارروائی،ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگردگرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگردگرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج لایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ کی ایم ڈبلیوایم رہنماوزیر زراعت کاظم میثم سے گفتگو

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے 2007ء میں دوست کی دعوت پر کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی، سوات میں آپریشن شروع ہوتے ہی روپوش ہوگیا تھا، اس نے افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، 2012ء میں جاوید سواتی کیساتھ رزاق آباد ٹریننگ سنٹر کی ریکی کی، 2012 میں اورنگی ٹاؤن میں بینک ڈکیتی کے دوران گاڑی پر فائرنگ کی۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق 2016ء میں دہشتگروں کی فیملیز کو افغاستان سے لانے اور لے جانے میں ملوث رہا ہے، اس نے 2018ء میں طارق بٹن کے ہمراہ سعیدآباد ٹریننگ سینٹر کی ریکی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سرایا القدس کے جوابی حملے کا خوف، صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد نے دوبارہ ساتھیوں سمیت ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملہ کا منصوبہ بنایا، اورنگی ٹاؤن میں خودکش کو تیار کرنے کیلئے گھر بھی حاصل کیا تھا۔ گرفتار دہشتگرد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور دوران تفتیش مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button