مشرق وسطی

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ مسجد الاقصی کی زیارت سے محروم

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت  نے اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ کو مسجد الاقصٰی جانے سے روک دیا۔ دوسری طرف اردن کا اسرائیلی وزیر اعظم کو اپنی فضائی حدود عبور کرنے سے انکار کر دیا۔

اردن کے ساتھ اعلی سطحی تعلقات کو سراہنے کے باوجود صیہونی حکومت نے اردن کے ولی عہد کو مسجد الاقصٰی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

صیہونی میڈیا کے مطابق اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ کو جو بدھ کے روز مقبوضہ فلسطین کے دورے کے موقع مسجد الاقصٰی کی زيارت کرنا چاہتے تھے، ان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

صیہونی حکومت کے فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ حسین بن عبداللہ نے طے شدہ سمجھوتے کی خلاف ورزی کی تھی جس کی بنا پران کو مسجد الاقصٰی میں داخل ہونے روک دیا گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے اردن کے خفیہ دورے کے بعد کہا تھا کہ اردن کے ساتھ تل ابیب کے تعلقات اسرائیل کے لئے ایک اسٹراٹیجک اثاثہ شمار ہوتے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : تمام عالم ِ اسلام شب ِ معراج وعید مبعث رسول اکرمؐ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منارہاہے

اس سے قبل بھی نیتن یاہو کا دورہ امارات کورونا وائرس کے اسرائیل میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی مرتبہ تعطل کا شکار ہوتا رہا ہے تاہم اردنی فضائی حدود کی عبوری کی اجازت نہ دینا شب معراج کے موقع پر اردن کے شہزادے کی مسجد الاقصٰی میں داخلے پر پابندی کا رد عمل ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا دورہ متحدہ عرب امارات ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگیا جس کے حوالے سے اطلاع ہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم پراردنی فضائی حدود کی عبوری کی پابندی اس وقت لگائی گئی ہے جب کہ اسرائیلی حکام نے اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کو شب معراج کی بڑی رات میں مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت سے انکا ر کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیتن یاہو کا دورہ امارات کورونا وائرس کے اسرائیل میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی مرتبہ تعطل کا شکار ہوکر منسوخ ہوتا رہا ہےتاہم شب معراج کے حوالے مسجد الاقصٰی کی اسلامی اہمیت ایک بڑی حقیقت ہے اور اس موقع پر مسجد الاقصٰی میں جمع ہونا مسلمانوں کے لیے بڑی سعادت ہے جس کا رد عمل اردن کی جانب سے نیتن یاہو پر اردنی فضائی حدود کی عبوری کی پابندی لگا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button