ایران

امریکہ نے ایٹمی معاہدے کو چھوڑا ، واپسی کیلئے پہلا قدم اٹھانا ہوگا، جواد ظریف

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو مغربی ملکوں پر بھروسہ نہیں ہے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی اپنے جوہری وعدوں کو پوارا نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے کو چھوڑا لہٰذا اسے اس معاہدے میں از سر نو شمولیت پر پہلا قدم اٹھانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار محمد جواد ظریف نے آج بروز بدھ کو پودے لگانے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں ایران میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں کی بیویاں بھی شریک تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے ایٹمی معاہدے کی بحالی سے متعلق ایران کی جانب سے پہلا قدم اٹھانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے کو چھوڑا لہٰذا اسے اس معاہدے میں از سر نو شمولیت پر پہلا قدم اٹھانا ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک سال کیلئے ایران کی جانب سے اپنے جوہری وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی عالمی جوہری ادارے نے اپنی مسلسل 5 رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹم بم کو حرام قرار دینے کا رہبر انقلاب کا فتویٰ ایران کا آخری فیصلہ ہے، علی اکبر صالحی

انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ عدم اعتماد ہے تو یہاں اس بات پر روشنی ڈالنی ہوگی کہ ایران کو مغربی ملکوں پر بھروسہ نہیں ہے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی اپنے جوہری وعدوں کو پورا نہیں کیا؛ لہٰذا اگر یہ مسئلہ حل ہوجائے تو ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق ہم ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے خواہاں ہیں اور اس کا بھر پور نفاذ کریں گے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک پیغام پوسٹ کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کے نفاذ میں یورپی اور امریکی ٹرائیکا ( جرمنی، فرانس ، برطانیہ) کی وعدہ خلافی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایران نے اس جامع معاہدے پر عمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور تینوں یورپی ممالک کو شیخی مارنے کی بجائے آخر کار اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ ایک جامع پروگرام ہے جس پر 5 + 1 (بشمول امریکہ) اور ایران کے ذریعے دستخط کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button