اہم ترین خبریںپاکستان

امام موسیٰ کاظم ؑ کے ماننے والوں کو ظلم و جبر سے ڈرایا نہیں جا سکتا، علامہ راجہ ناصر

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے ماننے والوں کو ظلم و جبر سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے طرز زندگی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ قید و بندکی صعوبتیں حق گوئی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں ہمارے ہزاروں بےگناہ اسیر ہیں۔ ان کی قربانیاں امام ہفتم کی سنت پر عمل پیرا ہونے کی طرح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہدا اور جانباز خواتین اسلامی انقلاب کی عظمت کی اعلی چوٹی ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے کہا کہ امام ہفتم امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے ماننے والوں کو ظلم و جبر کے حربوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کوظالم بادشاہ ملعون ہارون کی قید میں بغداد کے قید خانے میں انتہائی غربت کے عالم میں شہید کردیا گیاتھا۔

دوسری جانب عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کاظمین میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ایک عورت شہید ہوئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے منگل کو اپنے دوسرے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کاظمین میں ہونے والے دستی بم کے دھماکے میں ایک عورت شہید ہوئی ہے۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ معمولی طور پر زخمی ہونے والے افراد کا معالجہ کرکے انھیں ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ عراق کے دار الحکومت بغداد کے نزدیک الکاظمین میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین کو نشانہ بنا کر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے زائرین حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے روضے کی زیارت کرنے جا رہے تھے کہ ان پر یہ حملہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button