اہم ترین خبریںمشرق وسطی

ظالم حکومتیں تفرقہ بازی اور تقسیم بندی پر توجہ دیتی ہیں، آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

شیعیت نیوز: تحریک اسلامی بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دو طرح کی حکومتیں ہیں ،ایک حکومت جو قوم اور امت پر ظلم کرتی ہے اور دوسری وہ جو عادلانہ نظام کے تحت امت کیلئے امن و امان مہیا کرتی ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے اپنے ٹویٹر پیج پر یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہر قوم اور ملت میں اتحاد اور علیحدگی کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے اٹھارہ افراد جاں بحق

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی حکومت، اقوام عالم اور امت اسلامیہ پر ظلم کرتی ہے اور امت کے اقتدار و طاقت سے خوفزدہ ہے، لیکن دوسری قسم کی حکومت، انصاف پسند حکومت ہے جو قوم اور ملت کی امن و امان کو برقرار رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی زندگی کا سب سے سخت لمحہ

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جابراور ظالم حکومتیں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تفرقہ بازی اور تقسیم بندی پر توجہ دیتی ہیں، لیکن عادلانہ اور منصفانہ حکومتیں صرف وحدت و یکجہتی کے حصول کیلئے کوشاں رہتی ہیں تاکہ اقتدار حاصل کر سکیں تو ہماری حکومتیں کس نوعیت کی حکومت ہے؟

واضح رہے کہ چودہ فروری دوہزار گیارہ کو امریکی و مغربی حمایت یافتہ بحرین کی ڈکٹیٹرحکومت کے خلاف بحرینی عوام کی انقلابی تحریک شروع ہوئی تھی جو بدستور جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی، حق انتخاب اور مساوات جیسے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے گزشتہ نو سال سے جدوجہد کر رہے ہیں مگراب تک آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بہیمانہ سرکوبی، سزا، قید اور بربریت کے علاوہ اور کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button