عراقی صوبے الانبار میں امریکی دہشت گردوں کے اڈے پر راکٹوں کی بارش

شیعیت نیوز: عراقی صوبے الانبار میں امریکی فوجی اڈے پر 10 راکٹ داغے گئے۔ دوسری طرف موصل کے گرجاگھروں کے سربراہ نے کہا کہ عراق میں عیسائی حشد الشعبی کی وجہ سے محفوظ ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق عراق میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی اتحادی افواج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے الانبار میں عین الاسد نامی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں غیر ملکی باوردی دہشت گرد بھی موجود تھے۔
کرنل وین مروٹو کے مطابق حملہ صبح 7 بج کر 20 منٹ پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ وہی فوجی اڈا ہے جسے گزشتہ برس ایران نے امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے ردعمل میں نشانہ بنایا تھا۔
2 ہفتے قبل ہی شمالی عراق میں ایک اڈے پر راکٹ داغے گئے تھے جس کے نتیجے میں امریکی فوج کا ایک باوردی دہشت گرد ہلاک اور ایک سویلین کنٹریکٹر زخمی ہو ا تھا۔
اس حملے کے جواب میں امریکی فوج نے مبینہ طور پر ڈرون طیاروں کی مدد سے شام کی سرحد کے قریب ایران نواز ملیشیا کتائب حزب اللہ کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا شہر جدہ دھماکوں سے گونج اٹھا، جدہ ائیر پورٹ بند
دوسری جانب موصل گرجا گھروں کے سربراہ نے داعشی دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی عیسائیوں کی حمایت کرنے میں حشد الشعبی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عیسائی حشد الشعبی کے مرہون منت ہیں۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موصل کے گرجا گھروں کے سربراہ رائد عادل نے کہا کہ عراق میں عیسائی علاقوں کو آزاد کرانے میں حشد الشعبی فورسزنے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان فورسزنے عراق پر داعش کے حملے کے دوران تباہ ہونے والے گرجا گھروں کی تعمیر نو میں بہت مدد کی،رائد عادل نے کہاکہ ہم داعش کے خلاف جنگ اور اس ملک میں عیسائی خاندانوں کو پناہ دینے میں حشد الشعبی کے کمانڈروں کے اقدامات اور مؤقف کو نہیں بھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی عیسائیوں کی مدد کے لئے حشد الشعبی کے اقدامات کو ملکی تاریخ کے صفحات میں قلم بند کیا جائے گا، رائدعادل نے زور دے کر کہاکہ ہم حشد الشعبی اور اس سے وابستہ گروہوں کی کسی بھی قسم کی بےحرمتی کے مکمل مخالف ہیں۔
انہوں نے عراق میں عیسائی خاندانوں کی وہ ساری جائداد واپس کردی جو داعش کے ذریعہ لوٹی گئی تھی، ادھر عراق میں داعش کے بقیہ عناصر کے خلاف عوامی متحرک قوتوں کا فوجی آپریشن جاری ہے ، تاکہ کچھ دن پہلے حشد الشعبی تنظیم نےآپریشن ثار الشہدا کے آغاز سے کرکوک کے جنوب مغرب میں داعش کے باقی ماندہ حصوں کا تعاقب کیا۔