اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کا شہر جدہ دھماکوں سے گونج اٹھا، جدہ ائیر پورٹ بند

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے شہر جدہ کی فضا میں کئی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ جس کے بعد جدہ ائیر پورٹ کی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں۔

سعودی عرب کے فلائٹ انفارمیشن سینٹر نے اگلے کچھ گھنٹوں کے لیے جدہ ائیر پورٹ کے بند ہونے اور اس ہوائی اڈے کی تمام فلائٹس کو منسوخ کیے جانے کی خبر دی ہے۔

سعودی عرب کے بعض میڈیا یوزرز نے بتایا ہے کہ جدہ میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

بعض ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کئی مسلح ڈرونوں کو دیکھا گيا لیکن ان ذرائع ابلاغ نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ان ڈرونوں کو کہاں دیکھا گيا ہے اور وہ کس علاقے کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا رہبر انقلاب اسلامی سے اظہار تشکر

دوسری جانب سعودی عرب نے مشرقی بندر گاہ پر تیل تنصیبات کے قریب ڈرون اور میزائل حملے کی تصدیق کر دی۔

سعودی وزارت توانائی نے مشرقی بندرگاہ پر تیل تنصیبات کے قریب ڈرون اور میزائل حملے کی تصدیق کی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اس سے پہلے سعودی اتحادی فورسز کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے ڈرون حملوں کے بعد یمن میں حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی رضا کاروں نے اتوار کی صبح سعودی عرب کی جانب بارود سے بھرے 12 ڈرون بھیجے تھے جنہیں اتحادی فورسز نے تباہ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں تین فلسطینی ماہی گیروں کی شہادت، القسام بریگیڈ کی تحقیقات شروع

دریں اثنا جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اس کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے یمنی فوج کے پانچ بمبار ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے جبکہ اس سلسلے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اتوار کے روز دعوی کیا ہے کہ اس اتحاد کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمنی فوج کے پانچ بمبار ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان نے جمعے کے روز بھی دعوی کیا تھا کہ اس کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے چھے ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

یاد رہے کہ مآرب صوبے میں سعودی اتحاد اور یمنی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ جانے کے بعد سعودی عرب پر یمنی ڈرونز اور بیلسٹک میزائیلوں کے حملے مسلسل جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button