اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا رہبر انقلاب اسلامی سے اظہار تشکر

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عرب ای مجلے العہد کے مطابق سید حسن نصراللہ نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اظہار ہمدردی اور پدرانہ تسلیت پر اپنے ساتھ ساتھ تمام برادران، علماء اور لبنانی مسلم علماء اسمبلی کے سربراہ مرحوم شیخ احمد الزین کے ورثاء، شاگردوں و دوستوں کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر اسرائیل نے حملہ کیا توصیہونی دشمن کو دن میں تارے دکھا دیں گے، شیخ نعیم قاسم

سربراہ سید حسن نصر اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم جناب عالی (رہبر معظم) کے ساتھ عہد باندھتے ہیں کہ مرحوم بزرگوار (شیخ احمد الزین) کے رستے پر عملدرآمد کرتے رہیں گے اور ان کے اہداف و آرزوؤں کے حصول کے لئے مسلسل کوشاں رہیں گے۔

سید مقاومت نے اپنے پیغام کے آخر میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے طول عمر اور طاغوتی طاقتوں کے مقابل امت مسلمہ کی عزت و وقار کے دفاع میں رہبر انقلاب کی روز افزوں کامیابی، عزت اور الہی توفیقات میں اضافے کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں تین فلسطینی ماہی گیروں کی شہادت، القسام بریگیڈ کی تحقیقات شروع

واضح رہے کہ قبل ازیں لبنان کے عظیم اہلسنت عالم دین، شہر صیدا کے قاضی اور مسلم علماء اسمبلی (مجمع العلماء المسلمین فی لبنان) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ مرحوم شیخ احمد الزین کی وفات پر رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بھیجے گئے تسلیتی پیغام میں تاکید کی گئی تھی کہ امام خمینیؒ کی نہضت اور استکبار و صیہونزم کے خلاف مزاحمت سمیت خطے کی استکبار مخالف جدوجہد میں شیخ احمد الزین کی بھرپور شمولیت کو تاریخ کبھی بھول نہیں پائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button