مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی حکومت کی مسجد ابراہیمی سے متصل صیہونی کالونی بسانے کی منظوری

شیعیت نیوز: اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم تاریخی مسجد ابراہیمی کے قریب ایک صیہونی کالونی بسانے کی منظوری دی ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ ’0404‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی کالونی کے منصوبے میں رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ معذور اور اسپیشل افراد کے لیے سیڑھی لفٹ بھی تیار کی جائے گی۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے مسجد ابراہیمی میں صیہونی آباد کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وہی چیئر ٹریک اور صیہونی کالونی کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اگر اسرائیل نے حملہ کیا توصیہونی دشمن کو دن میں تارے دکھا دیں گے، شیخ نعیم قاسم

دوسری جانب صیہونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کو ان کے 7 مکانات مسمار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

فلسطینی عوامی رابطہ کمیٹی کے  رکن راتب الجبور نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مشرقی یطا میں ماعین کے مقام پر فلسطینیوں کے7 گھروں کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مقامی شہریوں عمر جبریل حمامدہ کے 130 مربع میٹر پر موجود مکان، اسماعیل حمادہ کے 140 مربع میٹر مکان، موسیٰ کامل مخامرہ کے 150 مربع میٹر مکان، ابراہیم محمد خلیل دبابسہ کے 130 مربع میٹر، طارق زیاد حمادہ کے 160 مربع میٹر، ابراہیم ابو عرام کے 140 مربع میٹر پربنے مکان کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

راتب الجبور کا کہنا تھا کہ صیہونی حکام نے ماعین کے مقام پر فلسطینیوں کے دسیوں مکانات مسمار کرنے کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ابہا اور ملک خالد ہوائی اڈوں پر یمنی فوج کے جوابی حملے

دریں اثنا اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ’’بسگات زئیو‘‘ صیہونی کالونی میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے وہاں پر 930 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے منظور کیا گیا ہے جس میں مزید ہزاروں یہودیوں کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بسگات زئیو صیہونی کالونی میں مکانات کی تعمیر پر 40 لاکھ شیکل کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اسرائیلی بلدیہ کی پلاننگ کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے تعمیراتی پروجیکٹ میں 930 مکانات تعمیرکیےجائیں گے۔ ان میں 680 عام رہائشی مکانات اور 250 لکژری اپارٹمنٹس شامل ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button