دنیا

امریکہ، ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے، طیب اردوان

شیعیت نیوز: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری طرف ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، 2 جرنیلوں سمیت 10 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ترکی کے صدر رجب طیب  اردوان نے کہا کہ امریکہ جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم اور 2015ء کے جوہری معاہدے کو بحال کرے، یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

امریکہ اور ایران دونوں ہی کی جانب سے 2015ء میں ہونے والے مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے) معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں دوسری جانب سے پہل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

اس معاہدے کے بعد ایران پر عائد کئی پابندیوں میں نرمی آئی تھی، جس کے بدلے اسے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کرنا پڑی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کی دسیوں آٹومیٹک بندوقیں غائب

گذشتہ ماہ  اردوان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا تھا کہ وہ امریکہ اور ایران کے مابین گفتگو میں پیشرفت کا امکان دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کر دے۔

دوسری جانب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے حادثے میں دو ترک جرنیلوں سمیت 10 فوجی اہل کار جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی ترکی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عثمان اربس اور ترقی کی قومی پارٹی کے رہنما دیولت باہچلی سمیت دس فوجی اہل کار جاں بحق ہوگئے۔

ترک اخبار کے مطابق جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر اُڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد رابطے میں نہیں رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button