اہم ترین خبریںعراق

عالمِ مسیحیت کے روحانی پیشواپاپ فرانسس اورحضرت آیت اللہ العظمیٰ علی سیستانی کے درمیان ملاقات 5 مارچ کو ہوگی

یہی مرجعیت کی طاقت تھی جس کی بدولت دنیا بھر سے جمع ہونے والے لاکھوں داعشی دہشت گرد وں کو چن چن کر عراق کی سرزمین پر واصل جہنم کیا گیا اور اس ناپاک وجود سے عراق کی مقدس سرزمین کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنایا گیا۔

شیعیت نیوز: عالم مسیحیت کے روحانی پیشواپوپ فرانسس 5مارچ 2021 کو مرجع جہاں تشیع آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کیلئے عراق پہنچ رہے ہیں۔

یاد رہے پوری مسیحی دنیا کا سب سے بڑے مذہبی پیشوا نے کچھ عرصہ قبل آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا ۔ آیت اللہ سیستانی کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملتے ہی پہلی فرصت میں وہ ملاقات کے لئے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تعزیتی ریفرنس” بیاد سید سلمان مجتبیٰ نقوی (مرحوم) “کا آرٹس کونسل آف پاکستان میں انعقاد،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

نجف اشرف ، بغداد اور عراق کے دیگر شہروں میں پاپ فرانسس کو خوش آمدید کہنے کیلئے قدآور بورڈز آویزاں کیئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ دنیا اب تشیع اور مرجعیت کی طاقت کوسمجھ چکی ہے ۔

یہی مرجعیت کی طاقت تھی جس کی بدولت دنیا بھر سے جمع ہونے والے لاکھوں داعشی دہشت گرد وں کو چن چن کر عراق کی سرزمین پر واصل جہنم کیا گیا اور اس ناپاک وجود سے عراق کی مقدس سرزمین کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button