اہم ترین خبریںپاکستان

تعزیتی ریفرنس” بیاد سید سلمان مجتبیٰ نقوی (مرحوم) "کا آرٹس کونسل آف پاکستان میں انعقاد،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

آخر میں صدارتی خطاب صدر جعفریہ پاکستان علامہ سید رضی جعفر نقوی صاحب نے کیا اور جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس پاکستان جناب سید شبر رضا صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی صاحب کی صدارت میں ایک تعزیتی ریفرنس” بیاد سید سلمان مجتبیٰ نقوی (مرحوم) ” بمقام آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی میں منعقد ہوا جس میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سابق جنرل سیکرٹری مرحوم سید سلمان مجتبیٰ کی ملت تشیع اور عزاداری کے لئے بے لوث خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس میں ڈی آئی جی ساؤتھ جناب جاوید اکبر ریاض صاحب، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر جناب عامر خان صاحب، , ڈی آئی جی ویسٹ جناب عاصم قائم خانی صاحب، سابق میئر کراچی جناب ڈاکٹر فاروق ستار صاحب، ڈی آئی جی ایسٹ جناب نعمان صدیقی صاحب,سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ ایسٹ جناب معید انور صاحب،ایس ایس پی جناب ڈاکٹر عباس رضوی صاحب، ایس پی جناب سید سلمان حسین صاحب نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کے پاس کراچی کی صفائی ستھرائی کیلئے پیسے نہیں ہیں مگر اربوں روپیہ ووٹوں کی خریداری کیلئے موجود ہیں،علامہ حسن ظفرنقوی

علاوہ ازیں منظوم خراج عقیدت جناب خاکی نقوی صاحب، جناب کوثر نقوی صاحب، جناب آصف اعجاز صاحب اور جناب سید قاسم مجتبیٰ نقوی (فرزند سید سلمان مجتبیٰ) نے پیش کیا۔

ریفرنس میں علمائے کرام و ذاکرین عظام ، مختلف تنظیمات کے ذمہ داران اور انجمنوں کے عہدیداران، مختلف ٹرسٹ کے ٹرسٹیز حضرات، اسکاؤٹس کے نمائندگان اور دیگر ذمہ داران نے بھرپور طریقے سے شرکت فرمائی۔

آخر میں صدارتی خطاب صدر جعفریہ پاکستان علامہ سید رضی جعفر نقوی صاحب نے کیا اور جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس پاکستان جناب سید شبر رضا صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button