اہم ترین خبریںپاکستان

جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کا قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد شاہدالرحمٰن گرفتار

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں فائرنگ کرکے جے یو آئی کے مقامی رہنماء قاری کرامت الرحمٰن کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا۔قاتل شاہد الرحمٰن کا تعلق سعودی نواز کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہدالرحمٰن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ جمعیت اہلحدیث ساجد میر سعودی عرب کی محبت میں امریکہ کی ’’زبان‘‘ بولنے لگے

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں فائرنگ کرکے جے یو آئی کے مقامی رہنماء قاری کرامت الرحمٰن کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں جے یو آئی پاکستان کے مقامی رہنماء سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف گذشتہ روز بھارہ کہو میں احتجاجی دھرنا دیا گیا، جو کہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button